مصباح الحق اتوارکو زیادہ ٹیسٹ کھیلنے والے دنیا کے دسویں کپتان بن جائیں گے

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:03

مصباح الحق اتوارکو زیادہ ٹیسٹ کھیلنے والے دنیا کے دسویں کپتان بن جائیں گے
برج ٹائون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) پاکستان کے مصباح الحق اتوار کو زیادہ ٹیسٹ کھیلنے والے دنیا کے 10ویں کپتان بن جائیں گے، وہ کالی آندھی کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کر کے یہ اعزاز حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2010ء میں مصباح الحق کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی تھی، انہوں نے دیانت داری سے اپنی ذمہ داری نبھائی اور پاکستان کے کامیاب ترین کپتان کا اعزاز پایا، اس کے علاوہ وہ دنیا کے بارہویں کامیاب ترین کپتان ہیں۔ مصباح الحق کی زیر قیادت پاکستانی ٹیم نے 54 میچز کھیلے جن میں سے 25 میں گرین شرٹس فتح یاب رہی، 18 ہارے اور 11 ڈرا ہوئے۔
وقت اشاعت : 29/04/2017 - 16:03:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :