پنکج ایڈوانی کو شکست، چینی کیوئسٹ لیو ہائوتین نے 33ویں ایشین سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:03

دوحہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) چینی کیوئسٹ لیو ہائوتین نے 33ویں ایشین سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا، فاتح کیوئسٹ نے فیصلہ کن معرکے میں حریف بھارتی کیوئسٹ پنکج ایڈوانی کو بیسٹ آف الیون فریمز میں 6-3 سے زیر کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

قطر میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں چینی کیوئسٹ ہائوتین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بھارتی کیوئسٹ پنکج ایڈوانی کو 3 کے مقابلے میں 6 فریمز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
وقت اشاعت : 29/04/2017 - 16:03:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :