بنگلہ دیش کا دورہ منسوخ کرنے پر بنگالی آنکھیں دیکھنا شروع ہوگئے

ہمیں میڈیا سے پتہ چلا ،آفیشل بیان موصول ہوگا تو قانونی کارروائی کرینگے ، نظم الحسن

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:39

بنگلہ دیش کا دورہ منسوخ کرنے پر بنگالی آنکھیں دیکھنا شروع ہوگئے
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے پر غور شروع کردیا ۔پاکستان کو رواں سال جولائی اور اگست میں بنگلہ دیش میں دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز کھیلنی تھی۔

(جاری ہے)

پی سی بی چیئرمین نے کہا تھا کہ پاکستان دو مرتبہ بنگلہ دیش کا دورہ کردیا ہے اور انہوں نے ابھی تک ایک مرتبہ بھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہم لگاتار تیسری مرتبہ بنگلہ دیش کا دورہ نہیں کر سکتے لہٰذا ہم نے دورہ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اگلے سال یا کسی اور وقت اس بارے میں غور کریں گے۔

اس معاملے پر بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی نے اس معاملے پر ہم سے رابطہ نہیں کیا۔ بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے کہا کہ ہمیں میڈیا کے ذریعے اس بات کا علم ہوا اور ابھی تک ہمیں باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ہمیں آفیشل بیان موصول ہو گا، ہم دورہ منسوخ کرنے پر ان کے خلاف فوری طور پر قانونی قدم اٹھاتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کریں گے۔
وقت اشاعت : 29/04/2017 - 16:39:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :