شہباز سینئر کے آنے کے بعد بھی ہاکی کے حالات بہتر نہ ہونا تشویشناک ہے ، سمیع اللہ

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:22

شہباز سینئر کے آنے کے بعد بھی ہاکی کے حالات بہتر نہ ہونا تشویشناک ہے ، سمیع اللہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) اولمپئین سمیع اللہ کا کہنا ہے کہ شہباز سینئر کے آنے کے بعد جو امیدیں تھیں ،اس حوالے سے ابھی تک حوصلہ افزائ نتائج کا نہ آنا تشویش کی بات ہے۔شہبازسینئر پر اس حوالے سے بھی تنقید ہو رہی ہے کہ ان کے آنے کے بعد بین الاقوامی سطح پر پاکستان ہاکی میں تنہا ہوتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی سطح پر اس حوالے سے پی ایچ ایف کو سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

اولمپیئن سمیر حسین جو قومی ہاکی ٹیم کے کوچ کی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں ،ان کا خیال ہے کہ آزمائے ہوئے لوگوں کو باریاں دینے کا فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوگا۔ادھر دوسری طرف ہاکی کے حلقوں میں عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں ہاکی کی بقائ کے نام پر ہو نے والے میوزیکل کنسرٹ پر بھی تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 29/04/2017 - 16:22:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :