ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے گوام فٹبال کے چیف رچرڈ لائی کو رشوت لینے پر معطل کردیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:22

ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے گوام فٹبال کے چیف رچرڈ لائی کو رشوت لینے پر معطل کردیا
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) ایشین فٹبال کنفیڈریشن ( اے ایف سی ) نے گوام فٹبال کے چیف رچرڈ لائی کو رشوت لینے پر معطل کردیا۔

(جاری ہے)

گوام فٹبال کے چیف رچرڈ لائی نے نیویارک کی عدالت میں تقریباً ایک ملین ڈالر کے عوض رقم لینے کا جرم قبول کرلیا تھا، اس پر کارروائی کرتے ہوئے ایشین فٹبال باڈی کی ڈسپلنری اینڈ ایتھکس کمیٹی کے چیرمین نے رچرڈ لائی کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم جاری کردیا۔

امریکی شہریت رکھنے والے 55 سالہ لائی نے فیفا صدارتی الیکشن میں ووٹنگ کیلیے 2011 میں بطور اے ایف سی نمائندہ 1 لاکھ ڈالر رشوت وصول کرنے کا جرم قبول کیا۔اس کے علاوہ 2009 اور2014 میں بھی انہوں نے کچھ فٹبال آفیشل کے فیفا پر اثرانداز ہونے کے عوض 850,000 ڈالر وصول کیے تھے، انہوں نے عدالت میں جرم قبول کرنے کے علاوہ 1.1 ملین ڈالر جرمانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
وقت اشاعت : 29/04/2017 - 16:22:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :