ناظم اعلیٰ پشاور ویمنز انٹر ڈسٹرکٹ سکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر

ہفتہ 29 اپریل 2017 18:50

ناظم اعلیٰ پشاور ویمنز انٹر ڈسٹرکٹ سکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) پشاور نے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں جاری ناظم پشاور انٹر ڈسٹرکٹ ویمنز سکواش چیمپئن شپ جیت لی گزشتہ روز چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے منعقد ہوئے اس موقع پر سابق برٹش چیمپئن و صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان مہمان خصوصی تھے‘ان کے ہمراہ شیر بہادر خان ‘سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین مینہ خان ‘چیف ریفری منور زمان‘کوچز شکیل خان ‘عالمزیب ‘نعمت اللہ اورریاض خان سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘چیمپئن شپ میں بنوں ‘ڈی آئی خان‘ پشاور ‘کوہاٹ ‘مردان اور ہزارہ ریجنز سے 60 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی‘سیمی فائنل میں مردان نے ہزارہ اور پشاور نے کوہاٹ کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ‘فائنل میں پشاور نے مردان کو صفر کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دی ‘فائنل میں پاکستان انڈر19 نمبر ون کومل خان نے مردان کی کلثوم کو صفر کے مقابلے میں تین ‘پشاور کی لائبہ اعجاز نے مردان کی ایمان کو صفر کے مقابلے میں تین جبکہ پشاور ہی کی نمرہ عقیل نے مردان کی عاصمہ کو صفر کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی ‘چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالی پشاور کی ٹیم کو بیس ہزار جبکہ رنر اپ کو دس ہزار اور باقی تمام ٹیموں کو دیگر سہولتوں کے ساتھ پانچ ‘پانچ ہزار روپے دئیے گئے ‘یہ مقابلے ٹیم ایونٹس میں منعقد ہوئے جس میں آخر میں مہمان خصوصی قمرزمان نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسئم کئے ‘اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ناظم پشاور کے تعاون سے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ ناظم پشاور کے تعاون سے دو مئی سے نیشنل جونیئر گرلز انڈر15 اور انڈر19 چیمپئن شپ پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں دو مئی سے شروع ہورہی ہے جو چھ مئی تک جاری رہے گا جبکہ اس کے بعد ناظم پشاور ہی کے تعاون سے بوائز چیپمئنش پ کا بھی انعقاد بارہ مئی سے کیا جارہا ہے جس کا مقصد کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کرنا ہیں انہوں نے ناظم پشاور ارباب عاصم خان کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے تعاون سے آئندہ بھی اس قسم کے مقابلوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

وقت اشاعت : 29/04/2017 - 18:50:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :