بھارت کے سابق ڈومیسٹک کرکٹر امول جیکھر نے خود کشی کر لی

ہفتہ 29 اپریل 2017 19:16

بھارت کے سابق ڈومیسٹک کرکٹر امول جیکھر نے خود کشی کر لی
ناگپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) سابق بھارتی ڈومیسٹک کرکٹر امول جیکھر نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی ہے۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر اور رانجی ٹرافی کھیلنے والے کھلاڑی 38 سالہ امول جیکھر نے خود کشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔ ان کے لواحقین میں ان کی اہلیہ ارچنا اور 12 سالہ بیٹا انوش شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق امول جیکھر کی اہلیہ جب انھیں اٹھانے انھیں ان کے کمرے میں گئیں تو ان کی لاش کو پنکھے سے جھولتے ہوئے پایا۔ ارچنا یہ منظر دیکھ کر فوراً اپنے ہوش کھو بیٹھی اور مدد کیلئے چیخ و پکار شروع کر دی۔ شور سن کر محلے دار اکھٹے ہوئے اور امول جیکھر کی لاش کو پنکھے سے اتارا۔ امول جیکھر کی خود کشی کی ابھی تک کوئی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم پولیس نے مختلف پہلوؤں پر غور شروع کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
وقت اشاعت : 29/04/2017 - 19:16:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :