لاہور، پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر خالد لطیف کے 2 مئی کے لئے دوبارہ سمن طلبی جاری

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:35

لاہور، پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر خالد لطیف کے 2 مئی کے لئے دوبارہ سمن طلبی جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر خالد لطیف کے 2 مئی کے لئے دوبارہ سمن طلبی جاری کردئیے ہیں۔ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے خالد لطیف کے تمام تحفظات مسترد کردئیے ہیں۔ اینٹی کرپشن یونٹ کو خالد لطیف کے تحفظات کے حوالے سے 24 اپریل کو خط موصول ہوا تھا۔

(جاری ہے)

جس میں انہوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا جبکہ پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے خط میں ظاہر کئے گئے تمام تحفظات مسترد کرتے ہوئے نئے شاہد کی روشنی میں تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی اس بات سے بھی آگا ہے کہ خالد لطیف نے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی۔ جسے عدالت نے مسترد کردیا تھا اور اب پی سی بی کو معلوم ہے کہ پی سی بی کے خلاف کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے لہٰذا پی سی بی کا ویجلینس اور سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ خالد لطیف سے 2 مئی کو انٹرویو کرے گا۔ (قیوم زاہد)
وقت اشاعت : 29/04/2017 - 20:35:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :