روسی اسٹار کو ڈوپنگ پابندی کے بعد واپسی پر ’اضافی مدد، حاصل رہی ہے، فرنچ ٹینس پلیئر

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:47

اسٹٹ گارٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) فرنچ ٹینس پلیئر کرسٹینا میلڈینووک نے ماریا شراپووا کی اسٹٹ گارٹ سیمی فائنل میں رسائی پر کہا کہ روسی اسٹار کو ڈوپنگ پابندی کے بعد واپسی پر ’اضافی مدد، حاصل رہی ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ نمبر19 میلڈینوک نے کہا ہے کہ آج کل کا اسپورٹس میڈیا اور بزنس کا معاملہ ہے، ماریا بڑا نام ہے، جنھیں دیکھنے کیلیے لوگ گراؤنڈ کا رخ کرتے ہیں، ایک جانب میں یہ بھی سمجھتی ہوں کہ ٹورنامنٹس منتظمین ان کی شمولیت ڈرا میں چاہتے ہیں کیونکہ وہ بہت مشہور اور لوگوں کی توجہ پاتی ہیں ، یہ سب کاروبار کا حصہ ہے ، لیکن دوسری جانب یہ بھی حقیقت ہے کہ آپ انھیں وائلڈ کارڈ انٹری دیے جانے پر پوچھ سکتے ہیں ، وہ اینٹی ڈوپنگ پر گرفت میں آئی تھیں، لیکن وہ اس کا شکار ہونیو الی کوئی پہلی کھلاڑی نہیں تھیں۔

۔
وقت اشاعت : 29/04/2017 - 20:47:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :