یاسر شاہ کو وقار یونس کا 23سالہ پراناملکی ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید18وکٹیں درکار

اتوار 30 اپریل 2017 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2017ء) قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کے پاس لیجنڈری فاسٹ بائولر وقار یونس کا 23سالہ پراناملکی ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع ہاتھ آگیا ہے۔

(جاری ہے)

30سالہ یاسر شاہ اب تک 24ٹیسٹ میچز میں 132شکار کرچکے ہیں ، اگر وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری حالیہ سیریز میں مزید 18وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تو وقار یونس کا کم ترین میچز میں 150ٹیسٹ شکار مکمل کرنے کا ریکارڈ توڑ دیں گے، سابق فاسٹ بائولر نے 1994ء میں 27میچز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا جو دنیا میں تیز ترین 150ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے کی دوسری بہترین کاوش ہے۔
وقت اشاعت : 30/04/2017 - 16:20:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :