سپینش فٹبال لیگ ، بارسلونا نے اسپینوئل کو3-0 سے شکست دیدی

اتوار 30 اپریل 2017 16:20

سپینش فٹبال لیگ ، بارسلونا نے اسپینوئل کو3-0 سے شکست دیدی
بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2017ء) ہسپانوی فٹبال لیگ کے میچ میں میسی کی ٹیم بارسلونا نے اسپینوئل کو یکطرفہ مقابلے کے بعد تین صفر سے ہرا دیا ہے۔ سپینش فٹبال لیگ کے میچ میں میسی کی ٹیم بارسلونا کا مقابلہ اسپینوئل کیساتھ ہوا۔ دونوں ٹیمیں کھیل کے پہلے ہاف تک کوئی گول نہ کر سکیں۔

(جاری ہے)

میچ کے 50 ویں منٹ میں بارسلونا نے شاندار گول کی مدد سے ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ اس کے بعد 76 ویں منٹ میں میسی کی ٹیم نے ایک مرتبہ پھر گیند کو جال کا راستہ دکھا کر اپنی برتری دو صفر کر دی۔ بارسلونا نے 87 ویں منٹ میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسرا گول داغ دیا۔ مخالف ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کر سکی۔
وقت اشاعت : 30/04/2017 - 16:20:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :