دوسرا ٹیسٹ ، ویسٹ انڈیز کھانے کے وقفے پر مشکلا ت کا شکار

اتوار 30 اپریل 2017 21:24

دوسرا ٹیسٹ ، ویسٹ انڈیز کھانے کے وقفے پر مشکلا ت کا شکار
بارباڈوس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30اپریل ۔2017ئ) ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کھانے کے وقفے پر 3وکٹیں کھو کر 72رنز بنا لیے ہیں ۔بارباڈوس میں کھیلے جا رہے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت بیٹنگ کیلئے سازگار وکٹ پر پہلے اپنے بلے بازوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا ۔

کریگ براتھویٹ محمد عامر کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آﺅٹ ہوئے جبکہ ہیٹمائر کو محمد عباس نے اپنا شکاربنایا۔

(جاری ہے)

لیگ سپنر یاسرشاہ نے شائی ہوپ کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آﺅٹ کروا کر پاکستان کو تیسری کامیابی دلائی،روسٹن چیز اور پاول نے کھانے کے وقفے پر ویسٹ انڈیز کو مزید کوئی وکٹ کھونے سے محروم رکھا۔لیگ سپنر یاسر شاہ کھانے کے وقفے سے قبل تکلیف میںمبتلا دکھائی دیئے ۔

میچ کیلئے ویسٹ انڈیز نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ پاکستان نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے وہاب ریاض کو بٹھا کر شاداب خان کو ڈیبیو کرایا ۔یاد رہے کہ پاکستان نے سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جیت کر 1-0 کی برتری حاصل کی تھی اور دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان پہلی مرتبہ ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کی تاریخ رقم کر سکتا ہے۔

وقت اشاعت : 30/04/2017 - 21:24:26