محمد عباس بارباڈوس میں سب سے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی فاسٹ باولر بن گئے

muhammad ali محمد علی پیر 1 مئی 2017 20:17

محمد عباس بارباڈوس میں سب سے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی فاسٹ باولر بن گئے
باربڈوس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم مئی ۔2017ء) محمد عباس بارباڈوس میں سب سے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی فاسٹ باولر بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق باربا ڈوس میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے۔

(جاری ہے)

میچ کے دوسرے روز پاکستانی تیز گیند باز محمد عباس نے اپنے کیرئیر کے دوسرے ہی ٹیسٹ میچ میں بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 56 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عباس
59 برس کے دوران بارباڈوس میں سب سے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی فاسٹ باولر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز وسیم اکرم کے پاس تھا۔
وقت اشاعت : 01/05/2017 - 20:17:47