امریکہ کرکٹ کے فروغ میں ناکامی ، آئی سی سی رکنیت ختم ہونے کا امکان

اس قرارداد کو منظور کرنا آسان فیصلہ نہیں تھا کیونکہ گزشتہ دو سال کے عرصے میں ہماری یہی کوشش رہی کہ امریکا میں کرکٹ کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے، ڈیورچرڈسن

منگل 2 مئی 2017 18:50

امریکہ کرکٹ کے فروغ میں ناکامی ، آئی سی سی رکنیت ختم ہونے کا امکان
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2017ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے امریکا میں کرکٹ کے فروغ میں ناکامی پر امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن کی رکنیت ختم کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ آئی سی سی بورڈ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی مکمل کونسل جون میں ہونے والے اجلاس میں امریکن کرکٹ ایسوسی ایشن کی رکنیت ختم کرنے پر غور کرے گا کیونکہ آرگنائزیشن ملک میں کرکٹ کو پھیلانے کی کوششیں کرنے میں ناکام رہی۔

(جاری ہے)

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈس نے کہا کہ آئی سی سی بورڈ کی جانب سے اس قرارداد کو منظور کرنا آسان فیصلہ نہیں تھا کیونکہ گزشتہ دو سال کے عرصے میں ہماری یہی کوشش رہی کہ امریکا میں کرکٹ کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کافی عرصے کی محنت اور وسائل لگانے کے باوجود امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن کے عدم تعاون کے سبب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امریکا میں کرکٹ کا فروغ ممکن نہیں۔ آئی سی س چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ امریکی کرکٹ حکام کی جانب سے کھیل کو مستقل نظر انداز کیے جانے اور دیگر انتظامی وجوہات کے سبب کھیل کی عالمی گورننگ باڈی نے یہ سخت فیصلہ کیا ہے۔
وقت اشاعت : 02/05/2017 - 18:50:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :