ایشین ہاکی فیڈریشن نے پاکستان اور بھارت کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں تیز کردیں

کوشش ہے دونوں ملکوں کے تنازعات جلد ختم کیے جائیں ،ْایچ ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی گفتگو

بدھ 3 مئی 2017 12:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2017ء) ایشین ہاکی فیڈریشن نے پاکستان اور بھارت کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ اے ایچ ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طیب اکرام نے ایک انٹرویو میں کہاکہ کوشش ہے کہ دونوں ملکوں کے تنازعات جلد ختم کیے جائیں۔

(جاری ہے)

طیب اکرام نے کہا کہ وہ پاکستان اور بھارت کی ہاکی فیڈریشنز کے درمیان تنازع دور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ،ْیہ معاملہ وہ روزانہ کی بنیاد پر دیکھ رہے ہیں۔ان کی کوشش ہے کہ اس معاملے کا حل دونوں ملکوں کیلئے قابل قبول ہو۔عمان میں نیوٹرل مقام پر پاک بھارت ہاکی سیریز سے متعلق سوال پر طیب اکرام نے کہا کہ وہ ابھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ دونوں ملکوں کیلئے یہ آپشن کتنا قابل عمل ہے۔
وقت اشاعت : 03/05/2017 - 12:03:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :