ایشین ریسلنگ ،ْبھارت کا پاکستانی ریسلرز کو ویزہ دینے سے انکار

بدھ 3 مئی 2017 12:03

ایشین ریسلنگ ،ْبھارت کا پاکستانی ریسلرز کو ویزہ دینے سے انکار
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2017ء)بھارتی ہائی کمیشن نے 10 سے 14 مئی تک دہلی میں ہونے والی ایشین ریسلنگ چمپئن شپ کیلئے پاکستانی ریسلرز کو ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری پاکستان ریسلنگ فیڈریشن محمد ارشد نے بتایا کہ 45 دن قبل ہم نے اپنے بھارت کے ویزے کیلئے درخواست دی تھی تاہم ہمیں اب بتایا گیا ہے کہ بھارت نے ایونٹ کیلئے ہامرے ریسلرز اور آفیشلز کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔

پانچ دن دہلی میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستان کے محمد انعام بٹ اور محمد بلال کو شرکت کرنا تھی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہماری فیڈریشن نے یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ کو تحریری شکایت کردی اور مطالبہ کیا کہ بھارت کو اس وقت تک ایونٹ کی میزبانی کے حقوق نہ دیے جائیں ،ْجب تک وہ پاکستان سمیت ایونٹ میں شرکت کرنے والے تمام ممالک کے کھلاڑیوں کو ویزے جاری کرنے کی یقین دہانی نہ کرائے۔
وقت اشاعت : 03/05/2017 - 12:03:38