ناظم پشاور گرلز سکواش چیمپئن شپ ‘سیمی فائنل مرحلہ مکمل

بدھ 3 مئی 2017 20:16

ناظم پشاور گرلز سکواش چیمپئن شپ ‘سیمی فائنل مرحلہ مکمل
ْ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2017ء) پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں جاری ناظم پشاور آل پاکستان گرلز سکواش چیمپئن شپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی گزشتہ روز سیمی فائنل مقابلوں کے موقع پر صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ چیف ریفری منور زمان سمیت کوچز اور دیگر شخصیات موجود تھیں‘گزشتہ روز ہونیوالے انڈر15 کے پہلے سیمی فائنل میں پشاور کی لائبہ اعجاز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خیبر پختونخوا ہی کی نمرہ عقیل کو دو کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دے کر فائنل میںپہنچنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے دوسرے سیمی فائنل میں ایس این جی پی ایل کی نور العین اعجاز نے پشارو کی حراء عقیل کو صفر کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی جبکہ انڈر19 کے سیمی فائنل میں ایس این جی پی ایل کی نور الہدیٰ نے خیبرپختونخوا کی کائنات کو صفر کے مقابلے میں تین گیمز سے ہرا کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں خیبر پختونخوا کی کومل نے پی آئی اے کی آمنہ فیاض کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دی ‘فائنل مقابلے آج منعقد ہوں گے ۔

وقت اشاعت : 03/05/2017 - 20:16:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :