برج ٹائون ٹیسٹ ، پاکستانی بیٹنگ دوسری اننگز میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی ،پوری ٹیم81رنز پر آئوٹ

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں 106 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1سے برابر کر دی پاکستان کے 4 بلے باز بغیرکوئی رنز بنائے آئوٹ ہوئے، سرفراز احمد 23 اور محمد عامر 20 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گیبریل نے 5 ، جیسن ہولڈر نے 3 اور جوزف نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ 10 مئی سے شروع ہو گا

جمعرات 4 مئی 2017 23:38

برج ٹائون ٹیسٹ ، پاکستانی بیٹنگ دوسری اننگز میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی ،پوری ٹیم81رنز پر آئوٹ
برج ٹائون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2017ء) برج ٹائون ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹنگ دوسری اننگز میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی ،ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں 106 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ، ویسٹ انڈیز کے 188رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 81 رنز پر آئوٹ ہو گئی ، پاکستان کی جانب سے 4 بلے باز بغیرکوئی رنز بنائے آئوٹ ہوئے جب کہ سرفراز احمد 23 اور محمد عامر 20 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گیبریل نے 5 ، جیسن ہولڈر نے 3 اور جوزف نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ 10 مئی سے شروع ہو گا ۔ جمعرات کو دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز کا آغاز کیا تو پوری ٹیم 268 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں ہوپ 90، برتھ ویٹ 43 اور مشل سنگھ 32 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں یاسر شاہ 7، محمد عباس نے 2اور محمد عامر نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لئے 188 رنز کا ٹارگٹ دیا مگر دوسری اننگز میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز وکٹ پر زیادہ دیر تک نہ ٹھہر سکا ۔ اور پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 81 رنز پر آئوٹ ہو گئی ، پاکستان کی جانب سے 4 بلے باز بغیرکوئی رنز بنائے آئوٹ ہوئے جب کہ سرفراز احمد 23 اور محمد عامر 20 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ،اظہر علی 10، احمد شہزاد 14 ، یونس خان ، شاداب خان ایک رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گیبریل نے 5 ، جیسن ہولڈر نے 3 اور جوزف نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ 10 مئی سے شروع ہو گا ۔
وقت اشاعت : 04/05/2017 - 23:38:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :