پاک چین فرائنڈشپ انڈر18- فٹ بال ٹورنامنٹ (کل) شروع ہوگا

جمعرات 4 مئی 2017 23:38

پاک چین فرائنڈشپ انڈر18- فٹ بال ٹورنامنٹ (کل) شروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2017ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پاک چین فرائنڈشپ انڈر18- فٹ بال ٹورنامنٹ (کل) جمعہ ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گرائونڈ میںشروع ہوگا، ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ اوپن ہے اس میں غیر رجسٹرڈ کھلاڑی بھی اپنی، اپنی ٹیمیں بناکر حصہ لے سکتے ہیں اور چیمپئن شپ کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کواسلام آباد کی ٹیم میں شامل کیا جائے گاجو کہ اگست میں چین میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی،انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ یکم جنوری 1999ء کے بعد پیدا ہونے والے حصہ لے سکتے ہیںاورعمر کے ثبوت کے لئے کھلاڑی ب فارم اپنے ہمراہ لائیں، ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم پر ہوگا اور ٹورنامنٹ کی انٹر فیس دو ہزار روپے مقرر کی گئی ہے،مزید معلومات کے لئے فون نمبر 0300-8543492 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

وقت اشاعت : 04/05/2017 - 23:38:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :