اذلان شاہ کپ ہاکی میں ملائیشیا سے مات کے بعد بھارت ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

ہفتہ 6 مئی 2017 13:04

اذلان شاہ کپ ہاکی میں ملائیشیا سے مات کے بعد بھارت ٹائٹل کی دوڑ سے باہر
ایپوہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2017ء) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں میزبان ملائیشیا نے بھارت کو 1-0 سے اپ سیٹ شکست دے کرٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا۔

(جاری ہے)

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں فیصلہ کن گول کھیل کے 51ویں منٹ میں ملائیشیا کے شاہرل صباح نے بنایا ،ْ برطانیہ نے نیوزی لینڈ کو 3-2 سے مات دے کر فائنل کھیلنے کا حق پالیا۔دوسری جانب ورلڈ چمپئن آسٹریلیا نے آخری لیگ میچ میں جاپان کیخلاف 3-2 سے فتح سمیٹ لی تاہم ہفتے کو ٹرافی میچ آسٹریلیا اور برطانیہ میں ہوگا جبکہ تیسری پوزیشن کیلئے نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، علاوہ ازیں اختتامی دو پوزیشنز کیلئے جاپان اور ملائیشیا برسرپیکار ہوں گے۔
وقت اشاعت : 06/05/2017 - 13:04:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :