ہاشم آملہ نے کرکٹ کے میدان میں نئی تاریخ رقم کر دی

ایمانداری کی ایسی مثال قائم کی کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کر دیا

ہفتہ 6 مئی 2017 21:18

ہاشم آملہ نے کرکٹ کے میدان میں نئی تاریخ رقم کر دی
بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2017ء) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کنگز الیون پنجاب اگرچہ رائل چیلنجرز بنگلور سے اپنا میچ ہار گئی مگر کنگز الیون پنجاب کے کھلاڑی ہاشم آملہ نے ایمانداری کی ایسی مثال قائم کی کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کر دیا۔آئی پی ایل کے دسویں ایڈیشن میں رائل چیلنجرز بنگلور نے ٹاس جیت کر کنگز الیون پنجاب کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ہاشم آملہ اور مارٹن گپٹل اننگز کے آغاز کیلئے میدان میں آئے۔

(جاری ہے)

پہلے ہی اوور میں انکت چوہدری نے ہاشم آملہ کو گیند کروائی جو آف سٹمپ سے باہر تھی، ہاشم آملہ نے بال کٹ کرنے کی کوشش کی مگر وہ ان کے بلے کے ساتھ چھو کر سیدھی کیپر کے ہاتھوں میں چلی گئی۔وکٹ کیپر کیدر جادیو نے گیند پکڑی مگر آئوٹ کیلئے اپیل نہ کی حتیٰ کہ بنگلور کی ٹیم کے کسی بھی کھلاڑی نے کیچ آئوٹ کی اپیل نہ کی تاہم ہاشم آملہ ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے خود ہی پویلین کی جانب چل پڑے ، جب بائولر نے انہیں پویلین کی جانب چلتا دیکھا تو وہ ایمپائر کی طرف مڑے اور اپیل کر دی۔اس اپیل پر ایمپائر نے بھی محض ’خانہ پوری‘ کیلئے اپنی انگلی بلند کر دی لیکن تب تک ہاشم آملہ پہلے ہی کروڑوں دل جیت چکے تھے۔
وقت اشاعت : 06/05/2017 - 21:18:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :