برطانیہ 23 برس بعد سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کا نیا چیمپئن بن گیا

برطانوی ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں دفاعی اور عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 4-3 گولز سے شکست دی، گڈفیلڈ نے 2 گولز کر کے ٹیم کو فتح دلائی

ہفتہ 6 مئی 2017 21:30

برطانیہ 23 برس بعد سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کا نیا چیمپئن بن گیا
ایپوہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2017ء) برطانیہ نے چھبیسواں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کا ٹائٹل جیت لیا، برطانوی ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں دفاعی اور عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-3 گولز سے ہرا کر 23 برس بعد چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، برطانیہ نے آخری بار 1994ء میں اذلان شاہ کپ کا ٹائٹل جیتا تھا، ڈیوڈ گڈفیلڈ نے 2 گولز کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کھیلے گئے اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم اعصاب کی جنگ میں قسمت نے برطانیہ کا ساتھ دیا اور اس نے آسٹریلیا کو 3 کے مقابلے میں 4 گولز سے ہرا کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ ڈیوڈ گڈفیلڈ نے 2 گول کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، پہلے ہاف میں برطانیہ کو آسٹریلیا کے خلاف 2-1 گولز کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا تاہم دونوں ٹیمیں 2-2 گولز کر سکیں، اسطرح برطانوی ٹیم نے 4-3 گولز کی برتری کی بدولت میچ میں کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 06/05/2017 - 21:30:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :