آئی پی ایل 2017ئ ، پونے بائولر جیدیو اوندکت نے ہیٹرک کر ڈالی، وکٹوں کی سنچری بھی مکمل

ہفتہ 6 مئی 2017 22:18

آئی پی ایل 2017ئ ، پونے بائولر جیدیو اوندکت نے ہیٹرک کر ڈالی، وکٹوں کی سنچری بھی مکمل
حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2017ء) رائزنگ پونے سپر جائنٹس کے فاسٹ بائولر جیدیو اوندکت نے رواں انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) میں دفاعی چیمپئن سن رائزرز حیدر آباد کے خلاف میچ میں شاندار ہیٹرک کر ڈالی، یہ آئی پی ایل تاریخ کی 17ویں ہیٹرک ہے، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے لیگ کی تاریخ میں وکٹوں کی سنچری بھی مکمل کر لی، اس کے علاوہ اوندکت آئی پی ایل میں دو مرتبہ اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے دوسرے بائولر بن گئے ہیں، اس سے قبل جیمز فالکنر بھی یہ اعزاز پا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو حیدر آباد کے خلاف کھیلے گئے میچ میں اوندکت نے غیرمعمولی بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹرک سمیت 5 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔
وقت اشاعت : 06/05/2017 - 22:18:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :