ڈیوڈ وارنر آئی پی ایل کی تاریخ میں مسلسل چوتھی مرتبہ 500 پلس رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے

ہفتہ 6 مئی 2017 22:18

ڈیوڈ وارنر آئی پی ایل کی تاریخ میں مسلسل چوتھی مرتبہ 500 پلس رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے
حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2017ء) سن رائزرز حیدر آباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کے دسویں ایڈیشن میں 500 رنز کا ہندسہ عبور کر لیا، اس کے ساتھ ہی وارنر آئی پی ایل کی تاریخ میں مسلسل چوتھی مرتبہ 500 پلس رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں، وارنر نے رواں آئی پی ایل میں ہفتہ کو رائزنگ پونے سپرجائنٹس کے خلاف میچ میں 40 رنز کی اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا۔

(جاری ہے)

وارنر نے 11 میچز کی 11 اننگز کھیل کر 529 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی ایک شاندار سنچری اور تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 06/05/2017 - 22:18:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :