احمد شہزاد سے دوستی ختم ہونے کا تاثر درست نہیں،آفریدی

اوپننگ بیٹسمین کے ساتھ تعلقات ماضی کی طرح اب بھی خوش گوار ہیں ، سابق کپتان کی گفتگو

اتوار 7 مئی 2017 20:11

احمد شہزاد سے دوستی ختم ہونے کا تاثر درست نہیں،آفریدی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2017ء)سابق قومی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد کے ساتھ ان کی دوستی پہلے کی طرح برقرار اور باہمی تعلقات بھی ماضی کی طرح خوشگوار ہیں مگر اب ان کے درمیان رابطہ کم ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ احمد شہزاد سے ان کی دوستی ختم ہونے کا غلط تاثر دیا جا رہا ہے کیونکہ وہ ان کے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں اور وہ انہیں ہمیشہ یہی بات سمجھاتے ہیں کہ اپنا نیچرل گیم کھیلیں تو انہیں کبھی میدان میں ناکامی نہیں ہو گی اور اس کا فائدہ انہیں ہی نہیں پوری ٹیم کو پہنچے گا ۔
وقت اشاعت : 07/05/2017 - 20:11:11