بنگلہ دیشی سپنر عبدالرزاق زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے

پیر 8 مئی 2017 01:22

بنگلہ دیشی سپنر عبدالرزاق زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے
میر پور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7مئی۔2017ء) شیخ جمال کلب کے بنگلہ دیشی لیفٹ آرم سپنر عبدالرزاق کوڈھاکا پریمیئر لیگ کے دوران شدید چوٹ لگ گئی۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق کھیلا گھور اسپورٹنگ کلب کیخلاف لسٹ اے میچ میں رن آﺅٹ سے بچنے کیلئے 10رنز پر بیٹنگ کرنے والے 34سالہ عبدالرزاق نے ڈائیو لگائی جو انہیں بہت مہنگی پڑی ، اپنا توازن قائم نہ رکھ پانے سے گرنے کے باعث انہیں زخم آئے جس پر ان کو فوری سٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا اور پھر ہیلی کاپٹر سے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج ابھی جاری ہے ۔

وقت اشاعت : 08/05/2017 - 01:22:23