شاہد آفریدی ، مصباح الحق بحرین کرکٹ میلے میں شرکت کر یں گے

پیر مئی 12:00

شاہد آفریدی ، مصباح الحق بحرین کرکٹ میلے میں شرکت کر یں گے
منامہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8مئی ۔2017ء) ویسٹ انڈیز کا دورہ مکمل کر کے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق بحرین میں فیسٹول میچ کھیلیں گے،شاہد آفریدی کے علاوہ سہیل تنویر ،عبدالرزاق اور عمران نذیر بھی ان کے ساتھ ایکشن میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستانی کرکٹرز کیساتھ ویسٹ انڈیز کے مارلن سیمیولز اور سری لنکا کے سابق کپتان تلکارتنے دلشان نے بھی بحرین میں فیسٹول میچ میں شرکت پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

ایونٹ آرگنائزر فہد صادق کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے معروف کرکٹرزکو بلا کر بحرین میں کرکٹ آرگنائز کرنے کے لئے وزارت کھیل اور امور نوجوانان کے تعاون کیساتھ بحرین کرکٹ اکیڈمی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔بحرین میں 19 مئی کو یہ فیسٹول کرکٹ میچ کھیلا جائیگا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/05/2017 - 12:00:21

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments