پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ پرسوں شروع ہو گا، یونس خان اور مصباح الحق الوداعی ٹیسٹ کھیلیں گے

پیر 8 مئی 2017 12:26

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ پرسوں شروع ہو گا، یونس خان اور مصباح الحق الوداعی ٹیسٹ کھیلیں گے
ڈومنیکا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2017ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ پرسوں بدھ سے ڈومنیکا میں شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور سنیئر بلے باز یونس خان کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم نے میزبان کالی آندھی کو پہلے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی، گرین شرٹس کے پاس دوسرا ٹیسٹ جیت کر ویسٹ انڈیز کے خلاف اس کی سرزمین پر پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کر کے تاریخ رقم کرنے کا سنہری موقع تھا لیکن بلے بازوں کی غیرذمہ دارنہ بیٹنگ کی بدولت اسے 106 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور یوں میزبان ٹیم نے سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ 10 مئی سے شروع ہو گا جس میں پاکستانی ٹیم میچ جیت کر پہلی بار ویسٹ انڈین سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کیلئے جان لڑائے گی تو دوسری جانب میزبان ٹیم بھی پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں ناقابل شکست روایت کو برقرار رکھنے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
وقت اشاعت : 08/05/2017 - 12:26:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :