سکول و کالج کی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے، جان شیر خان

پیر 8 مئی 2017 12:28

سکول و کالج کی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے، جان شیر خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2017ء) سابق عالمی چمپئن( سکواش) جان شیر خا ن نے کہا ہے کہ گراس روٹ لیول پر ٹورنامنٹس کے انعقاد سے ملک میں کھیلوں کا معیار بہتر ہو سکتا ہیے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنا کر ہی ملک میں کھیلوں کے معیار میں بہتری لائی جاسکتی ہے ،ْسکول و کالج کی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں سے ہی نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے جس کو بروئے کار لانے کے لئے تربیتی کیمپس کا انعقاد بھی ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ کھیل کے فروغ سے معاشرے میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے اور اس کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ کھیلوں کا معیار قائم رہے، انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی بہتر انداز میں سرپرستی ہو نی چاہئے تاکہ وہ ملکی اور عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں،ایک سوال کے جواب میں جان شیر خان نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹس کے انعقاد سے کھلاڑیوں کا مورال بلندہوگا، ان انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے انعقاد کا کریڈٹ پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر اورچیف ائیرمارشل سہیل امان کو جاتا ہے، جس نے روواں سال 2016 ء میں انٹرنیشنل سطح کے چار انٹرنیشنل ٹورنامنٹس منعقد کروانے کا اعلان کیا تھا اور چاروں کامیابی سے منعقد ہوئے، جن میں چیف آف آرمی سٹاف ، چیف آف ایئرسٹاف ، چیف آف نیول سٹاف شامل تھے، اور چوتھا ٹورنامنٹ پریزیڈنٹ کپ ٹورنامنٹ شامل تھے جس میں غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی ان ٹورنامنٹس میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت ملک و قوم کے لئے اعزاز کی بات ہے۔

وقت اشاعت : 08/05/2017 - 12:28:32