میڈرڈ اوپن، اعصام الحق ابتدائی رائونڈ میں شکست کا سامنا

اعصام اور انکے پارٹنر کوکروشیا کے میٹ پیوک اور آسٹریا کے اولیور ماراخ نے 2-1سیٹ سے شکست دی

پیر 8 مئی 2017 22:48

میڈرڈ اوپن، اعصام الحق ابتدائی رائونڈ میں شکست کا سامنا
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2017ء) پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کو میڈرڈ اوپن کے پہلے رائونڈ میں ہی شکست ہوگئی۔ایونٹ کے مینز ڈبلز کے پہلے رائونڈ میں اعصام اور ان کے پارٹنر رومانیہ کے فلورین مرگیا کا مقابلہ کروشیا کے میٹ پیوک اور آسٹریا کے اولیور ماراخ کی جوڑی سے ہوا۔

(جاری ہے)

دونوں سائیڈز کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تاہم پیوک اور ماراخ نے 2-1 سے فتح حاصل کی۔ میچ کا اسکور 6-7 (5-7)، 6-3 اور 10-8 رہا۔واضح رہے کہ اعصام اور انکے رومانوی پارٹنر نے گزشتہ ہفتے بارسلونا اوپن مینز ڈبلز ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ جب کہ رواں سال جنوری میں انہوں نے مارسین مٹکووسکی کے ہمراہ آکلینڈ کلاسک ٹورنامنٹ ٹائٹل بھی جیتا تھا۔
وقت اشاعت : 08/05/2017 - 22:48:11