حسن علی ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 228 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے

بدھ 10 مئی 2017 23:01

حسن علی ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 228 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے
ڈومنیکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2017ء) نوجوان فاسٹ بولر حسن علی پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 228 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ڈومنیکا ٹیسٹ میں فاسٹ بولر حسن علی کو بولنگ کوچ اظہر محمود نے ٹیسٹ کیپ دی۔

(جاری ہے)

نوجوان پیسر نے 16 ون ڈے میچز میں 26.24 کی اوسط سے 29 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جب کہ 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 19.70 کی ایوریج سے 10 وکٹیں اپنے نام کر رکھی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بارباڈوس ٹیسٹ میں لیگ اسپنر شاداب خان کو اپنا ٹیسٹ کیریئر شروع کرنے کا موقع ملا تھا اور وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والی227 ویں کھلاڑی ہیں۔
وقت اشاعت : 10/05/2017 - 23:01:04