تیسرا ٹیسٹ ، پاکستان نے کھانے کے وقفے پر1وکٹ کھو کر 70رنز بنا لیے

muhammad ali محمد علی بدھ 10 مئی 2017 21:04

تیسرا ٹیسٹ ، پاکستان نے کھانے کے وقفے پر1وکٹ کھو کر 70رنز بنا لیے
ڈومینیکا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10مئی۔2017ئ) 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن مقابلے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کھانے کے وقفے پر 1وکٹ کھو کر 70رنز بنا لیے تھے ۔ ڈومینیکا میں کھیلے جا رہے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر ابرآلود موسم میں پہلے باﺅلنگ کا فیصلہ کیا ۔

شان مسعود اور اظہر علی نے پاکستان کے لیے اننگز کا آغاز کیا ،اننگز کے 12ویں اوور میں آف سپنر روسٹن چیز نے 9رنز پر شان مسعود کو جیسن ہولڈ ر کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کروایا ۔ ویسٹ انڈیز نے میچ کیلئے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں اور گزشتہ میچ کی فاتح الیون کو برقرار رکھا۔پاکستان نے میچ کیلئے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے ذاتی مسائل سے دوچار احمد شہزاد کی جگہ شان مسعوداور شاداب خان کی جگہ حسن علی کو ڈیبیو کرایا ہے،حسن علی پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنےوالے 228ویں کھلاڑی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ٹیسٹ اس حوالے یادگار ہے کہ یہ پاکستان کے دو تجربہ کار کھلاڑیوں یونس خان اور کپتان مصباح الحق کے کیریئر کا آخری انٹرنیشنل میچ ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے اور اس میچ میں کامیابی کی بدولت پاکستان پہلی مرتبہ ویسٹ انڈین سرزمین پر سیریز جیتنے کی تاریخ رقم کر سکتا ہے۔
وقت اشاعت : 10/05/2017 - 21:04:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :