چمپینز لیگ، سیمی فائنل میں شکست کے باوجود ریال میڈرڈ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

جمعرات 11 مئی 2017 16:18

چمپینز لیگ، سیمی فائنل میں شکست کے باوجود ریال میڈرڈ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2017ء) چمپینز لیگ سیمی فائنل کے سیکنڈ لیگ میں ایٹلیٹکو میڈرڈ نے ریال میڈرڈ کو 2-1گولز سے شکست دیدی۔ریال میڈرڈ نے فرسٹ لیگ میں حریف ٹیم کو تین صفر سے مات دی تھی، ایگری گیٹ کی بنیاد پر ریال میڈرڈ نے چار دو کی برتری سے فائنل میں جگہ بنالی۔چمپینز لیگ سیمی فائنل کے سیکنڈ لیگ میں ایٹلیٹکو میڈرڈ تین گول کے خسارے میں تھی، ایٹلیٹکو کی ٹیم نے ابتداء ہی سے ریال میڈرڈ کے گول پر حملے کئے۔

(جاری ہے)

میچ کے 12 ویں منٹ میں نائگیز نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی، صرف چار منٹ بعد گریزمن نے ایٹلیٹکو کا دوسرا گول کردیا۔لیکن وقفے سے تین منٹ قبل اسکو نے گول کرکے اسکور دو ایک کردیا۔دوسرے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔یوں ایٹلیٹکو میڈرڈ جیت کر بھی فائنل تک نہ پہنچ سکی۔ریال میڈرڈ نے ایگری گیٹ پر دو کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنالی۔چمپینز لیگ کا فائنل یوونٹس اور ریال میڈرڈ کے درمیان تین جون کو کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 11/05/2017 - 16:18:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :