آئی پی ایل 2017ء میں 600 چھکے مکمل

جمعرات 11 مئی 2017 23:38

آئی پی ایل 2017ء میں 600 چھکے مکمل
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2017ء) بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دسویں ایڈیشن میں چھکوں کی چھٹی سنچری مکمل ہو گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں کنگز الیون پنجاب کے کپتان اور جارح مزاج آسٹریلوی بلے باز گلین میکسویل نے اپنی اننگز میں 5 فلک شگاف چھکے لگائے اس کے ساتھ ہی رواں آئی پی ایل میں چھکوں کی چھٹی سنچری بھی مکمل ہو گئی۔ رواں لیگ میں انفرادی طور پر زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز میکسویل کو حاصل ہے جنہوں نے 26 چھکے لگا رکھے ہیں۔
وقت اشاعت : 11/05/2017 - 23:38:22