افغانستان کا بیٹنگ کوچ بننے کی خبریں بے بنیاد :یونس خان

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 مئی 2017 21:41

افغانستان کا بیٹنگ کوچ بننے کی خبریں بے بنیاد :یونس خان
ڈومینیکا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11مئی۔2017ئ) قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور بیٹنگ کو چ کام کرنے کی حامی بھرنے کی خبروں کی تردیدکر دی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں یونس خان کا کہنا تھا کہ 2012-13ءمیں افغانستان نے ان سے بطور بیٹنگ کوچ کام کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا تاہم اس وقت وہ کھیل رہے تھے جس کے باعث انہوں نے یہ عہدہ لینے سے معذرت کرلی،ان کا افغانستان جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے ملک کے نوجوان کرکٹرز کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں ۔
وقت اشاعت : 11/05/2017 - 21:41:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :