ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا مصباح الحق کو گارڈ آف آنر

جمعرات 11 مئی 2017 23:58

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا مصباح الحق کو گارڈ آف آنر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2017ء) ویسٹ انڈیز کی کرکٹ پاکستان کی جانب سے آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے کپتان مصباح الحق کا میدان میں آنے پر ایسا استقبال کیا جسے صدیوں یاد رکھا جائے گا، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے میدان میں آمد پر مصبا ح الحق کو گارڈ آف ٓآنر پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق ویسٹ انڈیز کیخلاف آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل کیلئے میدان میں آئے تو ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے انہیں شاندار گارڈ آف آنر پیش کیا ،مصباح الحق کے میدان میں آمد پر ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی دو حصوں میں بٹ گئے اور دو جانب کھڑے ہوگئے ،مصباح الحق آئے تو سب نے اسٹار کھلاڑی کو مبارکباد پیش کی جبکہ ویسٹ انڈین کپتان نے مصباح کے گلے لگ کر انہیں مبارک باد پیش کی۔

وقت اشاعت : 11/05/2017 - 23:58:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :