قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر سے قبل آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز کھیلے گی

ہفتہ 13 مئی 2017 11:39

قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر سے قبل آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز کھیلے گی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2017ء) قومی ہاکی ٹیم آئندہ ماہ ورلڈ کپ کوالیفائر سے قبل آئرلینڈ کے خلاف تین انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے مطابق ورلڈ ہاکی لیگ کی تیاریوں کے سلسلے میں فیڈریشن نے ٹیم کیلئے آئرلینڈ کے خلاف سیریز کا اہتمام کیا ہے۔ ٹیم ورلڈ ہاکی لیگ سے قبل آئرش ٹیم کے خلاف تین ہاکی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ طے شدہ شیڈول کے تحت قومی ٹیم 27 مئی کو لندن روانہ ہو گی اور اس کے بعد آئرلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے 28 مئی کو بلفاسٹ جائے گی۔ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ 15 سے 25 جون تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 13/05/2017 - 11:39:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :