پاکستان کی پہلی بلند ترین میراتھن قراقرم پہاڑ پر ہوگی

پیر 15 مئی 2017 13:41

پاکستان کی پہلی بلند ترین میراتھن قراقرم پہاڑ پر ہوگی
․ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2017ء) پاکستان کی پہلی بلند ترین میراتھن 24 مئی کو درہ خنجراب کے قریب قراقرم کے پہاڑ پر منعقد ہوگی جو سطح سمندر سے 4693 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔میراتھن کا اہتمام کوہ پیما سمیہ رفیق اور مہم جو شہباز احمد کی مشترکہ تنظیم ’’ آئی رن فار سمائل‘‘ نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

ملک بھر سے ایتھلیٹس 2اعشاریہ2 4کلومیٹر کی فل میراتھن میں حصہ لیں گے جبکہ 1اعشاریہ21 کلومیٹر کی نصف اور 10 کلومیٹر اور 5 کلومیٹر کی دوڑ کا بھی اہتمام کیا جائے گا جونیئر میراتھن کیلئے ایک کلومیٹر دوڑوں کے مقابلے ہوں گے جس میں بچوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

یہ میراتھن ایتھلیٹس کیلئے ایک نادر موقع ہے جس کیلئے نیشنل پارک خنجراب میں تمام روٹوں کے نقشے اور معلومات رکھی گئی ہیں۔
وقت اشاعت : 15/05/2017 - 13:41:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :