ویسٹ انڈیز میں سیریز جیتنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے‘مکی آرتھر

مصباح الحق اور یونس خان نوجوان کرکٹرز کیلئے رول ماڈل ہیں‘ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم

پیر 15 مئی 2017 23:44

ویسٹ انڈیز میں سیریز جیتنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے‘مکی آرتھر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2017ء) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف انکے ہوم گرائنڈ میں پہلی مرتبہ سیریز جیتنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو دیدیا۔ مکی آرتھر نے پاکستانی کرکٹ کیلئے یونس خان اور مصباح الحق کی خدمات کو بھی سراہا ہے۔

(جاری ہے)

مکی آرتھر کا مصباح الحق اور یونس خان سے متعلق کہنا تھا کہ دونوں نوجوان کرکٹرز کیلئے رول ماڈل ہیں۔ مکی آرتھر نے کہا کہ ان کا اگلا ہدف چیمپئنز ٹرافی ہے۔ ایونٹ میں اچھی پرفارمنس کیلئے محنت کریں گے۔ مکی آرتھر نے پاکستانی ٹیم کی ابھی تک کی پرفارمنس پر اطمینان کا اظہار بھی کیا ہے۔
وقت اشاعت : 15/05/2017 - 23:44:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :