امپائر کے فیصلے پر اعتراض، ویسٹ انڈین کوچ پر جرمانہ

امپائر کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے غلط زبان استعمال کی

پیر 15 مئی 2017 22:17

امپائر کے فیصلے پر اعتراض، ویسٹ انڈین کوچ پر جرمانہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2017ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ویسٹ انڈین ٹیم کے کوچ اسٹورٹ لا پر میچ فیس کا 25فیصد جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ایک منفی پوائنٹ دیدیا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ڈومینیکا میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پانچویں دب ویسٹ انڈین کوچ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے مرتکب قرار پائے اور انہوں نے امپائر کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے غلط زبان بھی استعمال کی۔

(جاری ہے)

واقعہ اس وقت رونما ہوا جب میچ کے پانچویں دن دوسرے سیشن کے دوران امپائر نے ویسٹ انڈین بلے باز شین ڈاؤرچ کو آؤٹ قرار دیا اور ویسٹ انڈیز کے ریویو لینے پر بھی تھرڈ امپائر نے فیلڈ امپائر کے فیصلے کو برقرار رکھا۔فیصلے پر برہم ویسٹ انڈین کوچ فوراً تھرڈ امپائر کے کمرے میں گئے اور وہاں جا کر ان سے پوچھا کہ انہوں نے ڈاؤرچ کو آؤٹ کیوں قرار دیا اور پھر کمرے سے باہر نکلنے سے قبل غلط زبان بھی استعمال کی۔میچ کے بعد اسٹورٹ لا نے اپنی غلطی تسلیم کی اور میچ ریفری کرس براڈ کی جانب سے دی گئی سزا کو تسلیم کر لیا جس کے بعد باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
وقت اشاعت : 15/05/2017 - 22:17:13