سچن ٹنڈولکر نے اپنی اہلیہ کیساتھ رومانس اور محبت کی کہانی فلم میں بیان کردی

پیر 15 مئی 2017 22:17

سچن ٹنڈولکر نے اپنی اہلیہ کیساتھ رومانس اور محبت کی کہانی فلم میں بیان کردی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2017ء) بھارت کیسابق بلے باز سچن ٹنڈولکر نے اپنی محبت کی کہانی فلم میں بیان کردی اور مداحوں کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ لوگوں کو سینما گھر میں اہلیہ کے ساتھ رومانس دیکھنے کا موقع ملے گا،مداحوں کو بائیو پک فلم میں ذاتی زندگی کے بعض گوشوں سے آگاہی ہو گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سچن ٹنڈولکر نے بتایا کہ بائیو پک فلم میں مداحوں کو اہلیہ انجلی کے ساتھ رومانس کو بھی دیکھنے کا موقع ملے گا ،ْ فلم انتظامیہ کو بعض معلومات فراہم کرنے کیلئے اپنی فیملی سے باقاعدہ اجازت طلب کی تھی اور مووی میں فلم بین ان کے اہلیہ سے ملنے اور دیگر چیزوں سے متعلق جان سکیں گے۔
وقت اشاعت : 15/05/2017 - 22:17:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :