بھارتی کر کٹ بورڈ بگ تھری میں شکست کو بھول نہ سکا،پاکستان کیخلاف ایک اور چال کھیل دی

پاکستان کو ورلڈ کپ2019ء میں براہ راست کوالیفائی کرنے سے روکنے کیلئے ویسٹ انڈیز کیخلاف انہی کے دیس میں ون ڈے سیریز کھیلنے کا اعلان کردیا

بدھ 17 مئی 2017 16:35

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2017ء) بگ تھری کیخلاف ووٹ دینے پربی سی سی آئی پاکستان کی دشمنی میں حد سے آگے بڑھ گیا ، پاکستان کو ورلڈ کپ2019ء میں براہ راست کوالیفائی کرنے سے روکنے کے لیے اب بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے بعد ویسٹ انڈیز کیخلاف انہی کے دیس میں ون ڈے سیریز کھیلنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے فوری بعد23جون سے ویسٹ انڈیز کیخلاف انہی کے دیس میں 5ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ پر مشتمل سیریز کھیلے گی،پہلے دو میچز پورٹ آف سپین،اگلے 2اینٹیگا اور آخری و ن ڈے اورواحد ٹی ٹوئنٹی کنگسٹن میں کھیلا جائیگا۔

آئی سی سی رینکنگ میں 79پوائنٹس کے ساتھ 9ویں نمبر پرموجود ویسٹ انڈیز اگلے ماہ افغانستان کیخلاف سیریز کھیلے گی اور چیمپئنز ٹرافی سے باہر کیریبیئن سائیڈ کو امید ہے کہ 8ویں نمبر پر موجود پاکستانی ٹیم ایونٹ میں ناقص کاکردگی پر پوائنٹس کھوئے گی جس کا اسے فائدہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل شیڈول کی سختی کے پیش نظر بھارت اپنے سٹار کھلاڑیوں کو آرام دینے کا بہانہ بنا کر کمزور ٹیم بھی ویسٹ انڈیز بھجوا سکتا ہے جس کا لامحالہ فائدہ کیریبئن سائیڈ کو ہوگا۔
وقت اشاعت : 17/05/2017 - 16:35:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :