ڈبلیو ڈبلیو ای، براؤن سٹرومین 6 ماہ کے لیے رنگ سے دور

بدھ 17 مئی 2017 16:02

ڈبلیو ڈبلیو ای، براؤن سٹرومین 6 ماہ کے لیے رنگ سے دور
برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2017ء) ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار براؤن اسٹرومین کہنی میں فریکچر کی وجہ سے 6 ماہ کے لیے رنگ سے دور ہوگئے، دیو قامت ریسلر 21 مئی سے شروع ہونے والے بیک لیش ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو سپر اسٹار براؤن اسٹرومین کہنی میں فریکچر کی وجہ سے بیک لیش میں شرکت نہیں کرسکیں گے، ڈبلیو ڈبلیو انتظامیہ نے اسٹرومین کی بیک لیش میں عدم شرکت کی تصدیق کردی۔

(جاری ہے)

21 مئی سے شروع ہونے والے ڈبلیو ڈبلیو ای بیک لیش ایونٹ میں اسٹرومین کو رومن رینز کے مدمقابل آنا تھا، اب دیکھنا یہ ہے کہ رینز کا مقابلہ کس ریسلر سے ہوتا ہی قوی امکان ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو انتظامیہ دیو قامت ریسلر کی عدم موجودگی کے سبب سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن کرٹ اینگل کو بیک لیش ایونٹ میں سرپرائز انٹری کے طور پر متعاف کرادے۔واضح رہے کہ رومین رینز نے گزشتہ ہفتے براؤن اسٹرومین پر اس وقت حملہ کیا تھا جب وہ مخالف ریسلر سے رنگ میں لڑرہے تھے، رینز نے اسٹرومین پر سپر مین پنچ کی بھرمار کے ساتھ ساتھ کرسی کئی بار ان کی کہنی پر دے ماری تھی۔

بیک لیش ایونٹ میں رینڈی اورٹن اور جندر مہل میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے جبکہ ہارڈی بوائز ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ کے ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔۔
ڈبلیو ڈبلیو ای، براؤن سٹرومین 6 ماہ کے لیے رنگ سے دور
وقت اشاعت : 17/05/2017 - 16:02:29