انٹر ریجن انڈر19- ون ڈے کرکٹ کپ ٹورنامنٹ ،دوسرا سیمی فائنل میچ کراچی بلیواور سیالکوٹ کی ٹیموں کے درمیان (آج)کھیلا جائے گا

بدھ 17 مئی 2017 22:36

انٹر ریجن انڈر19- ون ڈے کرکٹ کپ ٹورنامنٹ ،دوسرا سیمی فائنل میچ کراچی بلیواور سیالکوٹ کی ٹیموں کے درمیان (آج)کھیلا جائے گا
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری انٹر ریجن انڈر19- ون ڈے کرکٹ کپ ٹورنامنٹ میںدوسرا سیمی فائنل میچ کراچی بلیواور سیالکوٹ کی ٹیموں کے درمیان (آج) جمعرات کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، فائنل میچ 20 مئی کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 18 ریجن کی ٹیموں نے حصہ لیا ،جن میں سیالکوٹ ، اسلام آباد اور کراچی وائٹس ،فیصل آباد لاہور وائٹس، بہاولپور،ڈیرہ مراد جمالی ، حیدرآباد اور آزاد جموں و کشمیر، لاہور بلیو، کوئٹہ راولپنڈی کراچی بلیو، لاڑکانہ، ملتان ، پشاور، ملتان، ایبٹ آباد اور فاٹا کی ٹیمیں شامل تھیں۔
وقت اشاعت : 17/05/2017 - 22:36:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :