فرانس کے عمررسیدہ سابق انٹرنیشنل فٹبالر جین سیوائیٹیک 95 برس کی عمرمیں انتقال کرگئی

بدھ 17 مئی 2017 21:51

فرانس کے عمررسیدہ سابق انٹرنیشنل فٹبالر جین سیوائیٹیک 95 برس کی عمرمیں انتقال کرگئی
بورڈیوکس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2017ء) فرانس کے عمررسیدہ سابق انٹرنیشنل فٹبالر جین سیوائیٹیک 95 برس کی عمرمیں انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

فرانس کے عمررسیدہ فٹبالر کے انتقال کی خبر ان کے سابق کلب بورڈیوکس نے دی، 1921 میں پولینڈ میں پیدا ہونے والے سیوائیٹیک چار برس کی عمر میں فرانس آگئے تھے اور پھر انھوں نے پورا کیریئر بورڈیوکس میں بطور دفاعی کھلاڑی گزارا، ان کی زیرقیادت کلب نے 1950 میں فرنچ فرسٹ ڈویڑن ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھا، انھوں نے 1944 سے 1950 کے درمیان 5 میچز میں فرانس کی نمائندگی کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔۔
وقت اشاعت : 17/05/2017 - 21:51:46