بیٹے کی جانب سے 65 سالہ ریکارڈ توڑنا پاکستان اور میانوالی کیلئے اعزاز ہے،والدہ مصبا ح الحق

عمران خان اور جاوید میانداد کیساتھ مصباح کی برابری نہیں لیکن میرے بیٹے نے 65 سالہ ریکارڈ توڑا ہے،میڈیا سے گفتگو

بدھ 17 مئی 2017 21:49

بیٹے کی جانب سے 65 سالہ ریکارڈ توڑنا پاکستان اور میانوالی کیلئے اعزاز ہے،والدہ مصبا ح الحق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2017ء) سابق ٹیسٹ کپتان مصبا ح الحق کی والدہ نے کہا ہے کہ بیٹے کی مسلسل فتوحات اور نئے ریکارڈ پر بہت خوشی ہوئی ہے، مصباح الحق کریئر کا اختتام فتوحات پر کر کے آئیہیں لوگ اسے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور جاوید میانداد جیسے بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ مصباح کی برابری نہیں لیکن میرے بیٹے نے 65 سالہ ریکارڈ توڑا ہے یہ پاکستان اور میانوالی کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

(جاری ہے)

علیٰ الصبح قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ لاہور ایئر پورٹ پہنچے تو ان کے مداحوں، دوستوں اور پی سی بی حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ قومی ہیرو کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئی۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی بار ٹسیٹ سیریز جیتنے پر پوری ٹیم کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف یادگار فتح زندگی بھر یاد رہے گی۔یاد رہے قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ڈومینیکا ٹیسٹ میں 101 رنز سے شکست دے کر نہ صرف سیریز 1-2 سے اپنے نام کی بلکہ ویسٹ انڈیز کو اسی کی سرزمین پر 65 سال بعد شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی۔ ۔
وقت اشاعت : 17/05/2017 - 21:49:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :