پانچواں چیف منسٹر پنجاب ویمن گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گیا

بدھ 17 مئی 2017 23:16

پانچواں چیف منسٹر پنجاب ویمن گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گیا
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء) پانچواں چیف منسٹر پنجاب ویمن گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ بدھ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگیا ،ٹورنامنٹ کا افتتاح پی آئی اے کے چیئرمین عرفان الہی نے کیا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر ( ر) خالد حسن کھوکھر اور سیکرٹری شہباز سینئر بھی موجود تھے ،ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز تین میچ کھیلے گئے ،پہلے میچ میں پنجاب کلرز نے کے پی کے کی ٹیم کو 5-1سے شکست دیدی ،یو ڈبلیو ایچ اے کی ٹیم نے اسلام آباد کی ٹیم کو 6-0سے شکست دی ،تیسرے میچ میں پنجاب وائٹس کی ٹیم نے سندھ کو 6-0سے شکست دیدی ،میچ کو دیکھنے کے لئے خواتین شائقین کی کافی تعداد سٹیڈیم میں موجود تھی جنھوں نے اپنی ٹیم کے حق میںنعرے بازی بھی کی ۔
وقت اشاعت : 17/05/2017 - 23:16:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :