بگ تھری فارمولے کی منظوری تو دی گئی مگر اس پر عملدرآمد کبھی نہیں ہوا،ششانک منوہر کا انکشاف

جمعرات 18 مئی 2017 15:24

بگ تھری فارمولے کی منظوری تو دی گئی مگر اس پر عملدرآمد کبھی نہیں ہوا،ششانک منوہر کا انکشاف
کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2017ء) انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی)کے چیئرمین ششانک منوہر نے انکشاف کیا ہے کہ بگ تھری فارمولے کی منظوری تو دی گئی مگر حقیقت میں اس پر عملدرآمد نہیں ہوا، 2014 میں بگ تھری فارمولے کی منظوری دی گئی ، اس پر عملدر آمد 2016 میں شروع ہونا تھا مگر کونسل کے ممبران کی اکثریت نے اس کی مخالفت کی جس کے باعث فارمولے پر کبھی عمل ہوہی نہیں سکا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے مزید کام کرنا چاہتا ہوں، یقین ہے کہ اگلے 13 ماہ کے دوران انٹرنیشنل کر کٹ میں بہتری آئیگی۔اپنے ایک انٹرویو میں آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر نے کہاکہ 2014 میں جس بگ تھری فارمولے کی منظوری دی گئی وہ کبھی حقیقت بنا ہی نہیں تھا، اس پر عملدرآمد 2016 میں شروع ہونا تھا مگر جب میں چیئرمین بنا تو ممبران کی اکثریت نے اس کی مخالفت کردی جس کے باعث کبھی عمل ہوہی نہیں سکا۔

(جاری ہے)

ششانک منوہر نے کہا کہ بھارت کو ہم نے جو 100 ملین ڈالر اضافی دینے کی پیشکش کی وہ اب بھی برقرار اور وہ مجموعی طور پر 390 ملین ڈالر حاصل کرسکتا ہے۔ آئی سی سی کی خالص آمدنی 1.8 بلین ڈالر ہے، اس میں بھارت کا حصہ 21.5 فیصد بنتا ہے، دوسرے نمبر پر سب سے بڑا حصہ لینے والے انگلینڈ کو بھی صرف 7 فیصد ملے گا، اس طرح بھارتی بورڈ انگلینڈ سے 15 بلین روپے زیادہ حاصل کرے گا کیا یہ کم رقم ہی انھوں نے کہا کہ ہم آئی سی سی کی کمائی میں بھارت سے آنے والے حصے کو تسلیم کرتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہمیں اس رقم کو برابری کی بنیاد اور اچھی گورننس کیلیے تقسیم کرنا ہے۔

چیئرمین ششانک منوہر نے استعفیٰ واپس لینے اور اپنے عہدے کی مدت پوری کرنے کے حوالے سے کہا کہ مجھ پر کوئی دباؤ نہیں تھا مگر اب میں انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے مزید کام کرنا چاہتا ہوں، مجھے یقین ہے کہ اگلے 13 ماہ کے دوران آپ انٹرنیشنل لیول پر کھیل کو زیادہ بہتر حالت میں پائیں گے۔
وقت اشاعت : 18/05/2017 - 15:24:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :