ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ 15 سے 25 جون تک لندن میں کھیلا جائے گا

جمعہ 19 مئی 2017 11:00

ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ 15 سے 25 جون تک لندن میں کھیلا جائے گا
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ 15 سے 25 جولائی تک لندن میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دس ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، بھارت، انگلینڈ، چین، ارجنٹائن، ہالینڈ، سکاٹ لینڈ، ملائیشیا، کینیڈا اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں انگلینڈ، چین، جنوبی کوریا، ملائیشیا اور ارجنٹائن جبکہ گروپ بی میں پاکستان، بھارت، ہالینڈ، کینیڈا اور سکاٹ لینڈ شامل ہیں۔ پاکستانی ٹیم 15 جون کو اپنے پہلے میچ میں ہالینڈ سے نبرد آزما ہوگی۔ دوسرا میچ 16 جون کو کینیڈا، تیسرا 18 جون کو بھارت اور چوتھا میچ 19 جون کو سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 19/05/2017 - 11:00:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :