دنیش کارتھک آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی سکواڈ میں شامل

جمعہ 19 مئی 2017 11:00

دنیش کارتھک آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی سکواڈ میں شامل
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے انجرڈ منیش پانڈے کی جگہ دنیش کارتھک کو سکواڈ میں شامل کر لیا۔

(جاری ہے)

منیش پانڈے آئی پی ایل میں سن رائیزرز حیدر آباد کے خلاف میچ میں سائیڈ سٹرین انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ بھارتی سلیکشن کمیٹی کے مطابق دنیش کارتھک کو ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 31 سالہ کارتھک نے 2004 میں ون ڈے ڈیبیو کیا اور انہوں نے اب تک 71 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگی۔
وقت اشاعت : 19/05/2017 - 11:00:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :